لاہور میں روٹی کی قیمت مزید کم

0
232
لاہور میں روٹی کی قیمت مزید کم

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی گئی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں اب روٹی 16 کے بجائے پندرہ روپے میں ملے گی۔

فریقین کے درمیان روٹی کی نئی قیمت کے فوری اطلاق پر بھی اتفاق ہوا ہے،ترجمان کا کہنا تھا کہ گندم کی فراوانی اور آٹے کی کم ہوتی قیمت کے سبب روٹی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply