آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے

0
224
آسمانی بجلی گرنے سے 74 افراد ہلاک ہو گئے

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 38 روز کے دوران 74 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مئی کے پہلے 8 دنوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 43 اور اپریل میں 31 افراد آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ رواں ماہ کے ابتدائی دنوں میں آسمانی بجلی گرنے سے روزانہ 11 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2021 تک ایک دہائی کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں آسمانی بجلی گرنے سے 2800 افراد ہلاک ہوئے جب کہ بنگلہ دیش خلیج بنگال سے گھرا ہوا ہے اور وہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کے خونی واقعات بھی موسمیاتی تبدیلی کی علامت ہیں۔

Leave a reply