دہشت گردوں کا حملہ، 7 سوئے ہوئے مزدور ہلاک

0
256
دہشت گردوں کا حملہ، 7 سوئے ہوئے مزدور ہلاک

ہاٹ لائن نیوز : گوادر میں سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے رہائشی کوارٹر پر حملہ کر کے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 7 مزدوروں کو قتل کر دیا۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے سربندر میں مزدوروں پر حملہ کیا جب کہ انتظامی افسران واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں اور جاں بحق مزدوروں کے اہل خانہ سے رابطہ کررہے ہیں۔

دہشت گردوں نے رہائشی کوارٹر پر حملہ کیا، حملہ اس وقت کیا گیا جب کوارٹر میں مزدور سو رہے تھے، حملے میں ایک کارکن زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے ہے۔

Leave a reply