عابد باکسر دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالت پیش

0
234
عابد باکسر دہشت گردی کے مقدمہ میں عدالت پیش

ہاٹ لائن نیوز : انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عابد باکسر کے خلاف پولیس سے سرکاری کلاشنکوف چھیننے اور پولیس حراست سے بھاگنے کے مقدمہ میں عدالت میں معزز جج کےتبادلے کے باعث کوئی کاروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے عابد باکسر ، حمیداللہ سمیت دیگر ملزمان کو حاضری لگا کر جانیکی اجازت دے دی۔

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت یکم جون تک ملتوی کر دی گئی ۔

عابد باکسر سمیت دیگرملزمان نے پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشدجاویدنےکیس پرسماعت کی۔

Leave a reply