
ہاٹ لائن نیوز : ساہیوال سے پی۔ ٹی ۔آئی ٹکٹ ہولڈر آفتاب احمد کا نام ای۔سی۔ایل میں شامل کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو درخواست گزار کو سن کر درخواست کو نمٹانے کا حکم دیا ہے،درخواست گزار کے وکیل حیدر زمان خان نے دلائل دئیے۔
درخواست گزار کا موقف ہے کہ نام کسی قانونی جواز کےبغیر ای سی ایل میں ڈالا گیا، وفاقی وزارت داخلہ نے پی۔ این۔ آئی۔ ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی نام شامل کر دیا ہے، درخواست گزار کا نام تینوں لسٹوں میں شامل کیا گیا ہے اور تحریری وجوہات بھی نہیں بتائی جا رہی،عدالت سے استدعا ہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو درخواست پر فیصلہ کرنے کاحکم جاری کرے۔









