
ہاٹ لائن نیوز : وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے تمام امیدوار ضمنی الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے یہ خوش آئند ہے، چند دنوں میں پنجاب کے عوام کو ریلیف دیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جلد لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ اسکیم متعارف کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے،قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونا ہے ان میں پنجاب کے دو، خیبر پختونخوا کے دو اور سندھ کا ایک حلقہ شامل ہے،صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہے ان میں پنجاب اسمبلی کی بارہ، بلوچستان اور سندھ کی دو، دونشستیں شامل ہیں۔









