سابق گورنر پنجاب نے جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا

0
208
سابق گورنر پنجاب نے جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا

عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، درخواست میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،جناح ہاؤس کے سامنے گاڑیاں جلانے کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی جاری ہوا ہے۔

جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کو رولز اور قانون کی روشنی میں جاری نہیں کیا گیا، موجود کیس میں شہادت موجود ہی نہیں ہے، درخواست میں موقف ہے کہ درخواست گزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا جائے،عدالت سے استدعا ہے کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم جاری کرے۔

Leave a reply