پی پی 36 کے آر اوز آفس کیوں تبدیل کیا ؟ عدالت نے جواب مانگ لیا

0
39

ہاٹ لائن نیوز : پی ۔پی 36 وزیر آباد کے آر ۔اوز آفس تبدیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو فوری طلب کرلیا ہے، جسٹس شاہد بلال نے فیاض چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،پی۔پی 36 کے آر او کا آفس وزیر آباد کے بجائے گوجرانولہ بنایا دیا گیا ہے۔

حلقہ کے 185 پولنگ افسران نتائج حلقہ سے پچاس کلومیٹر دور لے کر جائیں گے،ضلع وزیر آباد سے آر ۔او آفس بدنیتی کی بناء پر تبدیل ہوا ہے،آر۔ او آفس دوسرے ضلع میں تبدیل کرنے سے دھاندلی کے خدشات پیدا ہوئے ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افس وزیر آباد میں بنانے کا حکم دے۔

Leave a reply