دو لاکھ روپے میں انڈا نیلام

0
339
دو لاکھ روپے میں انڈا نیلام

ہاٹ لائن نیوز : مقبوضہ کشمیر میں مسجدکی تعمیر کے لئے بیوہ کاعطیہ کیا گیا انڈہ سوا دو لاکھ روپے میں نیلام ہو گیا،مقبوضہ کشمیر میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندے کی اپیل پر لوگوں نے نقدی کے ساتھ مرغیاں، برتن اور چاول عطیہ کئے ہیں، اس موقع پر ایک غریب بیوہ عطیے میں دینے کیلیے صرف ایک انڈہ لا سکی۔

منتظمین نے جب انڈہ نیلامی کے لیے رکھا تو اس کی پہلی بولی دس ہزار کی لگی اور پھر سوا دو لاکھ تک پہنچ گئی، انڈہ خریدنے والے ایک کشمیری تاجر نےکہا کہ نیک اور خالص جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہے، وہ اس انڈےکو فریم کرا کے اپنے گھر میں محفوظ کرے گا۔

Leave a reply