تحریک لبیک کے کارکنان باعزت بری

0
33

ہاٹ لائن نیوز : تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا معاملہ،انسداد دھشت گردی عدالت نے تحریک لبیک کے نو کارکنان کو باعزت بری کر دیا،پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی،انسداد دھشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا ہے۔

عدالت نے ملزم محمد یوسف٫ ریحان حسین٫ سعید احمد٫ محمد اظہر، محمد سلیم٫ محمد اشرف اور افضال سمیت نو کارکنان کو بری کیا ہے،ملزمان کی جانب سے اسری چودہری، ملک سلیم اور خاور حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، ملزمان کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا، تحریک لبیک کے کارکنان کے خلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام تھا۔

Leave a reply