
ہاٹ لائن نیوز : ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے جے یو آئی سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لئے ووٹ مانگ لیا، وفد کی جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ آمد ،حکومتی اتحادی وفد میں نوید قمر، اعظم نزیر تارڑ اور شیری رحمان شامل تھے،ملاقات میں جے یو آئی کے مولانا عطاء الرحمان ، مولانا عطاء الحق، سینیٹر کامران مرتضی اور دلاور خان شامل تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق بھی مشاورت کی گئی،حکومتی اتحادی جماعتوں نے چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے انتخاب میں جے یو آئی سے مدد کی درخواست کی۔








