
ہاٹ لائن نیوز : ارسا نے رواں موسم گرما میں نہری پانی کے شدید بحران کا خدشہ ظاہر کیا ہے، پانی کے ممکنہ بحران کی وجہ واپڈا کی مبینہ نااہلی، کم برف باری اور بڑی مقدار میں پانی چوری قرار دیا اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس سال موسم گرما میں پانی کا شارٹ فال %40 تک جا سکتا ہے۔
ارسا ذرائع کا کہنا ہے کہ واپڈا تربیلا ڈیم پر توسیحی منصوبوں کو بر وقت مکمل نہیں کر سکا، ٹی فائیو منصوبے کی تعمیر میں تاخیر سے 85 ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں گا، ٹی فور منصوبے کی غلط ڈیزائننگ سے تیس ہزار کیوسک پانی کا اخراج نہیں ہو گا، تربیلا ڈیم سے 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی نہیں ہو سکے گی،پنجاب کو 45ہزار کیوسک پانی کی فراہمی رک جانے کا امکان ہے، بیراجز ،نہروں اور دریاوں سے 15 فی صد پانی چوری بھی پانی کے بحران میں شدت پیدا کرے گا۔









