
ہاٹ لائن نیوز : ادویات کی قیمتوں کا اختیار فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،عدالت میں وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔
وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اس نوعیت کا معاملہ زیر سماعت ہے،وفاقی حکومت ہی ادویات کی قیمتوں کو کنٹرول کر سکتی ہے، اگر معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔
جسٹس شاہد کریم نے محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی، ادویات کی قیمتوں کا اختیار فارماسیوٹیکل کو دینے سے ادویات مہنگائی ہوں گی، اس لیے قیمتوں کا تعین کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔









