
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کی اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات، اس دوران پولیس کی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم آواز اٹھا رہے ہیں ہم کل بھی بولے ہیں اسمبلی میں اور آج بھی بولیں گے ، ان کے دماغ میں فرعونیت ہے،ان کے اندر ایک چور ہے کہ فارم 47 کی حکومت ہے ، ایک دن آئے گا جب حق اور سچ کی فتح ہو گی،ہم اسمبلی اجلاس میں یہ سارے حالات بتائیں گے۔
ڈٹی اپوزیشن لیڈر معین الدین قریشی ڈپٹی بھی ملاقات کے لیے پہنچ گئے ، انہوں نے کہا کہ ظلم کی رات جتنی مرضی لمبی ہو حق کا سورج نکلے گا۔









