74 بکروں کی ہلاکت کا مقدمہ خارج

0
305
74 بکروں کی ہلاکت کا مقدمہ خارج

ہاٹ لائن نیوز : عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی،جسٹس عابد عزیز نے درخواست پر سماعت کی،درخواست شہری زوہیب اشتیاق نے دائر کی۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ وٹرنری ڈاکٹر ثمر عباس نے 74 بکروں کو غلط انجکشن لگائے اور غلط انجکشن لگنے کے باعث تمام بکرے ہلاک ہوئے،پولیس کو ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے،عدالت ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔

محمد سلطان شیخ وکیل ڈاکٹر نے کہا کہ تمام بکرے پی۔ پی۔ آر بیماری کا شکار تھے،پنجاب اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2019 کے تحت ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکتا،محکمانہ ٹربیونل ہی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے،سیشن عدالت ساہیوال بھی یہ مقدمہ خارج کر چکی ہے،اس لیے عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دے۔

Leave a reply