دنیا کی طویل ترین سڑک

0
322
دنیا کی طویل ترین سڑک

ہاٹ لائن نیوز : کیاپین امریکن ہائی وے کو دنیا کی طویل ترین سڑک ہونے کا اعزاز حاصل ہے، اس لئے اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے،تفصیلات کےمطابق پین امریکن ہائی وے دنیا کی سب سے طویل سڑک ہے، یہ سڑک امریکی ریاست الاسکا سے ارجنٹینا کے جنوبی سرے تک جاتی ہے، پین امریکن ہائی وے کا منصوبہ 1923 میں امریکہ نے تجویز کیا اور اس سڑک کی لمبائی تیس ہزار کلومیٹر ہے،1924 میں امریکی حکام نے 37 مندوبین کو واشنگٹن طلب کیا جہاں اس حوالے سے ان کی رائے مانگی گئی اور کچھ سالوں بعد ایک معاہدہ ہوا جسے ’دی کنوینشن آن پین امریکن ہائی وے‘ کا نام دیا گیا تھا۔

اس معاہدے پر 1937 میں کینیڈا، چلی، گوئٹے مالا، ارجنٹینا، بولیویا، پاناما، کولمبیا، کوسٹا ریکا، ایل سلواڈور، ہونڈوراس، میکسیکو، نکاراگوا، پیرو اور امریکا نے دستخط کیے تھے،اس کے بعد دنیا کی طویل ترین سڑک کا اعزاز ایشین ہائی وے 1۔کےپاس ہے، یہ بیس ہزار پانچ سو ستاون کلومیٹر ہے، یہ ٹوکیو سے ترکی اور بلغاریہ کی سرحد تک گئی ہوئی ہے، جو کوریا، بھارت، پاکستان، چین، جنوب مشرقی ایشیا، بنگلہ دیش اور ایران سے ہوتی ہوئی گزرتی ہے۔

Leave a reply