ن لیگ کی خدمت کرنے پر آئی ۔جی پنجاب کو تمغہ ملا

0
42

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صنم جاوید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی۔ ٹی۔ آئی کا شکریہ سینٹ کے لیے نام دیا، ہمارے پاس نمبر اتنے نہیں ہیں لیکن بانی پی۔ ٹی ۔آئی کا شکریہ، کاغذ منظور ہونے پر مراد سعید کو مبارکباد،مریم بی بی اگر آپ دھاندلی کے بعد وزیراعلی بن ہی گئی ہیں تو عوام کے لیے کام کریں،مریم بی بی نے ہر وقت تھیٹر شو کھولا ہوتا ہے،جعلی طریقے سے آ ہی گئی ہیں تو عوام کے لیے کچھ کر لیں،پورا خاندان ہی جعلی ہے۔

ہمارے دور میں ہم پوری اسلامی دنیا کو اکٹھا کر رہے تھے،اقوام متحدہ کو ہم نے بتایا کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں،آپ نے وزیر قانون کو یوٹیلیٹی سٹور بھیج دیا ،مریم بی بی جیل میں آئی تو ہم سے ملی ہی نہیں،خاص ڈائریکشن ملی کہ صاف ستھری بیبیاں آئیں جو بولیں بھی نہ، چپ رہنے سے مسائل حل نہیں ہوتے لوگوں کو بولنا چاہیے، آپ تمغے دیکھیں کن کو ملے ہیں؟ آئی جی صاحب کو تمغہ ملا کیونکہ انہوں نے لیگی خاندان کی خدمت کی ،انکو جو ایوارڈ رہ گئے ہیں وہ بھی دیں۔

Leave a reply