
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان کے 84 ویں یوم پاکستان پر تہران کے آزادی اسکوائر کو ایران اور پاکستان کے پرچموں سے منور کیا گیا ہے، ایران کی جانب سے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران کا یہ اقدام پاکستان اور ایران دونوں ممالک کے گہری دوستی اور دوستانہ روابط کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تعاون اور گرم جوشی کے اس مظاہرے پر ہم ایران کے شکر گزار ہیں۔









