پاک بحریہ اوربھارتی ماہی گیروں میں جھڑپ ، ایک شہید

0
252
پاک بحریہ اوربھارتی ماہی گیروں میں جھڑپ ، ایک شہید

ہاٹ لائن نیوز : پاک بحریہ کی ایجنسی کے جہاز اور 8 بھارتی بحری کشتیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران پاک بحریہ کا ایک اہلکار شہید ہو گیا،پاکستان کے اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر میری ٹائم ایجنسی کے جہازکا بھارتی ماہی گیروں کے 8 بحری جہازوں کے ساتھ مقابلہ ہوا جس کے دوران میری ٹائم سیکیورٹی کا اہلکار شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتا ہوئے۔

سمندر ی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر فرار ہونے کی کوشش کی میں بھارتی جہاز ایم۔ ایس۔ اے سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں میری ٹائم سیکیورٹی اہلکار اور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے ، 5 بھارتی ماہی گیروں اور 4 ایم ۔ایس ۔اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا تاہم 2 بھارتی ماہی گیر ابھی بھی لاپتہ ہیں، اس دوران میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا سیلر شہید ہو گیا ، جبکہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے ۔

Leave a reply