
ہاٹ لائن نیوز : میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلیکیشن واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے بِیٹا ورژن میں پیغامات کو پِن کرنے سے متعلق ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے۔
واٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک تازہ ترین بِیٹا ورژن ہے اس میں کسی بھی چیٹ میں پن کیے جانے والے میسجز میں اضافے کی نشان کی ہے ۔ واٹس ایپ کی جانب سے میسجز کو پن کیے جانے والے فیچر کو متعارف کرانے کا مقصد کسی اہم معاملے یا اعلان کو باآسانی نظروں میں لانا یا پیچھے گئی چیٹ سے باآسانی ڈھونڈ نکالنا ہے۔
اس ہونے والی نئی اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ایک بجائے 3 پیغامات کو ایک ساتھ پِن کر سکیں گے۔جب بھی صارف کوئی چوتھا میسج پِن کرنے کی کوشش کرے گا تو خود بخود پُرانے پیغام کو فہرست سے ہٹا کر تین کی حد کو برقرار رکھے گا۔









