
ہاٹ لائن نیوز : ملکی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ کا عہدہ خالی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چیئرمین سینیٹ کا عہدہ خالی ہوگیا۔
صادق سنجرانی نے 7 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھایا، جس کے بعد انہوں نے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ڈپٹی چیئرمین مرزا آفریدی قائم مقام چیئرمین بن گئے۔ پیر 11 مارچ کو مرزا آفریدی سمیت 52 سینیٹرز ریٹائر ہو گئے جس کے باعث مرزا آفریدی اب قائم مقام چیئرمین نہیں رہے، اس وقت سینیٹ کا کوئی سربراہ نہیں ہے۔








