راشن پر نواز شریف کی تصویر کیوں ؟

0
320
راشن پر نواز شریف کی تصویر کیوں ؟

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے پیسوں کو ذاتی تشہیر کے لیے اڑایا جا رہا ہے ، راشن کے سامان پر نواز شریف کی تصویر تب لگائیں جب آپ راشن اپنے جیب سے دیں یہ قوم کا پیسہ ہے، مریم بی بی آپکی خوشی اور فرمائش کو پوری کرتے ہوئے آپکو وزیر اعلی بنا کر سارے نظام کو تباہ کیا گیا۔

انہوں نےکہاکہ اچھی بات ہے کہ 50 سالوں بعد بھٹو کو انصاف مل گیا،عدلیہ نے اپنی غلطی کو تسلیم کرلیا،ہم بھی دس ماہ سے جیلوں میں انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو کہ ہمیں زندہ کو انصاف مل جائے،عدلیہ سے ہم امید رکھتے ہے کہ ہمیں انصاف کے لیے 50 سال انتظار نہ کرناپڑے، ووٹ چوری ہوا ماؤں بہنوں بیٹیوں کو جیلوں میں قید رکھا گیا۔

Leave a reply