رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

0
308
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ہاٹ لائن نیوز : رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کیمطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کر لیا گیا ہے، رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کےاجلاس مقررہ مقامات پرہونگے۔

رویت ہلال کمیٹی کی ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس ان کے ہیڈ کوارٹرز میں ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی نے کمیٹی کے ممبران کے نمبر بھی جاری کر دیے ہیں جن پر رویت ہلال کی شہادت دی جا سکتی ہے۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ بیشتر اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ سے متوقع ہے۔

Leave a reply