اینٹی کرپشن کےاختیارات کم کرنے کیخلاف درخواست خارج

0
492
اینٹی کرپشن کےاختیارات کم کرنے کیخلاف درخواست خارج

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ میں اینٹی کرپشن کےاختیارات کم کرنےکیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست غیر ضروری قرار دیکرنمٹا دی ۔

عدالت نے کہا کہ یہ ارڈننس تین ماہ کی مدت پوری ہونے پر ختم ہو چکا ہے ،اب درخواست کا جواز نہین رہتا ، آپ درخواست واپس لے لیں۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیاکہ یہ آرڈیننس انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور خلاف آئین ہے۔

جسٹس عابد حسین چٹھہ نے شہری سردارثمین گل کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکو فریق بنایاگیاہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے یکم دسمبر کو آرڈننس کے ذریعے اینٹی کرپشن کااختیارات محدود کئے،گریڈ 18 سے 19 کے افسران کے خلاف کارروائی کا اختیار ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو دیا گیا، آرڈیننس میں اینٹی کرپشن کے اختیارات بیوروکریسی کو منتقل کیے گے،محکمہ انٹی کرپشن بیوروکریسی کی کرپشن کیخلاف کارروائی کیلئے بنایا گیا ہے،اپنی کرپشن کی تحقیقات بیوروکریسی ہی کیسے کرسکتی ہے،حکومت کی جانب سے آرڈیننس خلاف قانون جاری کیا گیا۔

Leave a reply