چیئرمین سینٹ کو عہدہ سے ہٹانے کےکیس میں اہم سماعت

0
271
چیئرمین سینٹ کو عہدہ سے ہٹانے کےکیس میں اہم سماعت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر اعتراض کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار رکھاہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں ، درخواست یہاں قابل سماعت نہیں ہے ، آفس ہائی کورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا۔

جسٹس شاہدبلال حسن نےشہری مشکورحسین کی درخواست پراعتراض کی سماعت کی۔

Leave a reply