
ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشت گردی عدالت میں9مئی کو تھانہ شادمان کو نذر آتش کرنے کےمقدمہ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا، عدالت نے مزید سماعت6مارچ تک ملتوی کر دی ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشدجاوید نےسماعت کی
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ صنم جاوید9مئی کوریاست مخالف سازش کاحصہ ہیں ، ملزمہ نےپی ٹی آئی قیادت کیساتھ مل کر جلاؤ گھیراؤ کروایا۔
صنم جاوید کےوکیل شکیل پاشاایڈووکیٹ نےدلائل مکمل کررکھے ہیں ۔









