ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کےصدر کا تاج کس کے سر ؟

0
229
ہائیکورٹ بار ایسوی ایشن کےصدر کا تاج کس کے سر ؟

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 2024-25 کا انعقاد ، لاہور ہائیکورٹ بار سالانہ انتخابات کا میلہ سج گیا۔

بائیؤ میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ 29 ہزار 216 وکلاء ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ خواتین وکلاء ووٹرز کی تعداد 2 ہزار 101 ہے ، بائیو میٹرک سسٹم پر رجسٹرڈ مرد وکلا ووٹرز کی تعداد 27 ہزار 115 ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے چار عہدوں کیلئے 14 امیدواروں میں مقابلہ ہے ، لاہور ہائیکورٹ بار کی صدارت کیلئے اسد منظور بٹ اور ثاقب اکرم گوندل مد مقابل ہیں ، نائب صدارت کیلئے 6 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے۔

نائب صدارت کیلئے حسیب بن یوسف، عبد الرحمٰن رانجھا اور ملک فدا حسین ، مظہر عباس سیال، سردار علی گہلن اور وحید نذیر مد مقابل ہیں ۔

سیکرٹری کیلئے آصف محمود چوہان، قادر بخش چاہل اور قاسم اعجاز سمرا مد مقابل ہیں ۔

فنانس سیکرٹری کیلئے حام بن شعیب کمبوہ، فرخ شاہ اور فلک ناز گل کے درمیان مقابلہ ہے۔

Leave a reply