
ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے معاملہ پر پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کی انسداد دھشت گردی عدالت میں عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے شاہ محمو قریشی کے بیٹے زین قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 مارچ تک توسیع کردی۔
زہن قریشی عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ، انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمدنویداقبال نےکیس پر سماعت کی۔
زین قریشی نے گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، زین قریشی نےعدالت کے روبرو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی ۔
زین قریشی کیجانب ایڈوکیٹ رانا مدثر عدالت میں پیش ہوئے ، زین قریشی اور دیگر ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے ، ذین قرہشی اور دیگر کیخلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے ۔









