نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاگیا

0
283
نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیاگیا

ہاٹ لائن نیوز : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

نگراں وفاقی کابینہ ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ کے ڈیپوٹیشن میں 1 سال کی توسیع کرے گی۔ آرمی چیف کو ترک میرٹ ایوارڈ لینے کی اجازت دے دی جائیگی۔

کابینہ اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر کی تقرری کی منظوری بھی زیر غور آئے گی۔ نگراں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی اور سی سی ایل سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائیگی۔

نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے طلب کر لیا گیاہے ، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a reply