شیخ زید ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف توہین عدالت

0
308
شیخ زید ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر کے خلاف توہین عدالت

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےایڈمنسٹریٹر شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر اکبر حسین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ 22 فروری کو طلب کرلی۔

عدالت نے پروفیسر وقار احمد کے کام میں مداخلت نہ کرنے کا حکم دیدیا، وکیل ڈاکٹر اکبر حسین نے موقف اپنایا کہ پروفیسر وقار احمد کے کام میں مداخلت نہیں کررہے ہیں۔

صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پروفیسر وقار احمد کو ڈین آفس میں بیٹھنے سے روکا جارہاہے، ڈاکٹر اکبر حسین توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، عدالت ڈاکٹر اکبر حسین کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔

Leave a reply