انا، ضد اور انتقام کے بت توڑ دیں

0
252
انا، ضد اور انتقام کے بت توڑ دیں

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے سیاسی جماعتوں سے ضد اور انتقام کے بت توڑنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اپیل کی کہ وہ قومی حکومت کے قیام پر غور کریں۔

ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ وفاق میں حکومت بنانے کے لیے کسی جماعت کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس وقت باہمی نفرتیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، مشورہ دیتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ شدید معاشی بحران سے نکلنا، تقسیم در تقسیم کا عمل روکنا، سیاسی کشیدگی اور باہمی تلخیوں کو کم کرنا ہے اور انتقام کے بت توڑ دیے جائیں۔

سعد رفیق نے ایک مخصوص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پرمشتمل قومی حکومت کے قیام پرٹھنڈے دل سے غور کرنیکا عندیہ بھی دیا۔

Leave a reply