
ہاٹ لائن نیوز : اینٹی کرپشن عدالت لاہور میں پرویز الہی اور دیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری کے معاملہ پرسابق وزیر اعلی پرویز الہٰی کی بیوی قیصرہ الہی ٫ بیٹا راسخ الہی اور بہو زاہرا الہی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی ۔
اینٹی کرپشن کےجج صفدرعلی بھٹی نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے راسخ الہی ,زار الہی,قیصرہ الہی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں پر 6 مارچ تک توسیع کر دی۔
راسخ الہی اور زاہرا الہی نےاینٹی کرپشن کورٹ میں حاضری مکمل کی۔
عدالت نے قیصرہ الہی کی حاضری معافی کی درخواست منظورکر لی۔
راسخ الہی اورزاہرا الہی حاضری کیلئےعدالت میں پیش ہوئے ۔
اینٹی کرپشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی کی فیملی شامل تفتیش نہیں ہورہی ۔
عدالت نے پرویز الٰہی کی فیملی سے کہا کہ اپ لوگ شامل تفتیش کیوں نہیں ہورہے ۔
پرویز الہی فیملی کے وکیل نے کہا کہ ہم جاتے ہے شامل تفتیش ہونے تو تفتیشی موجود نہیں ہوتا ۔








