
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی کامیابی اور فارم 47 کا نتیجہ چلینچ کردیا گیا۔
آزادامیدوار ریحانہ ڈار نےلاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔
درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن،خواجہ آصف سمیت دیگر کوفریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، خواجہ آصف نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا ، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا،فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں۔
عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنےسے روکنےکا حکم دے،عدالت دوبارہ گنتی کاحکم دےاور فارم 47 کانتیجہ کلعدم قراردے ۔









