انصاف کا قتل کر دیا گیا

0
250
انصاف کا قتل کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح گوگی بھی اپنی سہیلی کے حق میں بول پڑیں، فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔

فرح گوگی نے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کا قتل اور انصاف کی موت ہے۔ وطن کی محبت، وفاداری اور اللہ کی رضا کے لیے جیل کی صعوبتیں قبول کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

فرح گوگی نے کہا کہ قوم اور تاریخ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے عظیم کردار کو یاد رکھے گی ، جنہوں اپنے ملک کی خاطر دشوار گزار راستہ اختیار کیا۔

فرح گوگی نے کہا کہ ہمیں اللہ پر یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی بہت جلد لوگوں میں ہوں گی۔

Leave a reply