سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافہ چلینج

0
293
سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافہ چلینج

لاہور ہائیکورٹ میں سوئی گیس کے ٹیرف میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے درخواست گزار کو اوگرا کے پاس نظر ثانی کے لیے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نےدائردرخواست نمٹادی ۔

درخواست گزاروں کیجانب سے ایڈووکیٹ غلام حسین پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ویلفیئر تو یہ بھی ہے کہ ملک میں بجلی مفت کر دی جائے،حکومت کی پالیسی کے خلاف آپ اوگرا میں نظر ثانی درخواست دائر کریں ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا نے آئی گیس کے ٹیرف میں اضافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،اوگرا نے چھوٹے ہوٹل اور ٹی سٹال کو فیکٹریوں اور بڑے مال کی فہرست میں شامل کیا ہے ، ٹی سٹال اور چھوٹے ہوٹلوں سے پر یونٹ 1650 روپے وصول کیے جاتے تھے،اب پر یونٹ 1650 سے بڑھا کر 3900 روپے کر دیا گیا ہے،آئس فیکٹری سے پر یونٹ 3900 جنرل انڈسٹری سے 2200 روپے پر یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں ۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اوگرا کے جاری نوٹیفکیشن کو کلعدم قرار دے ۔

Leave a reply