
ہاٹ لائن نیوز : لاہور انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمااعجاز چوہدری کیخلاف نو مئی جی ایچ کیو راولپنڈی حملہ کیس میں راہداری ریمانڈ کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔
عدالت نے راولپنڈی پولیس کی راہداری ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی ۔
راولپنڈی پولیس کیجانب سےدرخواست دائرکی گئی تھی ۔
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کیخلاف بارہ مقدمات میں راولپنڈی منتقلی کی درخواست دائرکی گئی ۔
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے درخواست پرسماعت کی ۔
اعجاز چوہدری کو راولپنڈی کے 11مقدمات اور اٹک کے ایک مقدمہ میں حوالگی کی درخواست دائرکی گئی ۔
راولپنڈی پولیس کیمطابق ملزم اعجاز چوہدری جی ایچ کیو راولپنڈی اور دیگر مقدمات میں ملوث ہیں ، ملزم کو تفتیشی کیلئے راولپنڈی منتقل کرنے کی اجازت دی جائے ۔









