
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
عدالت نے متعلقہ ہسپتالوں کےایم ایس صاحبان کوبھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ۔
جسٹس علی باقر نجفی نے محمد ذیشان کی درخواست پر سماعت کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی مسلسل ہڑتال سے مریضوں اور انکے اہل خانہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہذا عدالت ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم کرانے کےبھی احکامات جاری کرے۔









