عام انتحابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

0
286
عام انتحابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ ہوگیا ۔

جسٹس علی باقر نجفی نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا ، الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی ۔

وکیل ای سی پی نے عدالت کو بتایا کہ عدلیہ کو خطوط لکھے مگر کیسز کے باعث انہوں نے جوڈیشل افسران دینے سے انکار کیا ، ملک میں الیکشن کروانا لیکشن کیمشن کی ذمہ داری ہے ، کل ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے،الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے لیے حکومت سے رابط کیا ہے ، نگران حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی،عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیورو کریسی کی تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے۔

Leave a reply