پاکستانی شائقین کے لیے 2 ‘حلال’ سٹینڈزتیار

0
338
پاکستانی شائقین کے لیے 2 'حلال' سٹینڈزتیار

ہاٹ لائن نیوز : آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری ہے، پرتھ سٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کے لیے حلال جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

پاکستانی شائقین کے لیے پرتھ اسٹیڈیم میں ‘پاکستان بے’ کے نام سے 2 خصوصی پاکستان اسٹینڈز بنائے گئے ہیں۔

یہ پاکستانی سٹینڈز ڈریسنگ روم کے باہر بنائے گئے ہیں اور انہیں شراب سے پاک زون قرار دیا گیا ہے۔

میچ دیکھنے کے لیے یہاں آنے والے شائقین کو چائے، حلال کھانا اور دیسی کھانا دیا جائے گا۔

آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن نے میچ کے پہلے روز پاکستانی شائقین کے لیے خصوصی واک کا بھی اہتمام کیا ہے۔

واک میں حصہ لینے والے سب سے پہلے مشہور سیلانی ایونیو کے راستے پرتھ اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی اور نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستانی شائقین سے اس واک میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Leave a reply