
ہاٹ لائن نیوز : کراچی گلشن اقبال میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نجی بینک سے امریکی ڈالر لے کر جانے والے شہری کو دو نامعلوم ملزمان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کی واردات گلشن اقبال بلاک 13 سی میں پیش آئی جہاں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان بزرگ شہری سے 4 ہزار امریکی ڈالر لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں عقیل الدین کی مدعیت میں درج کیا گیا، لوٹی گئی رقم پاکستانی کرنسی میں 11 لاکھ روپے سے زائد ہے، تاہم پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔








