
ہاٹ لائن نیوز : بانی پی ٹی آئی نے توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی اور جیل ٹرائل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اڈیالہ جیل کے سپرینڈنٹ کو فریق بنایا گیا ہے ۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر توہین الیکشن کمیشن کی کاروائی شروع کر رکھی ہے ، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے کمیشن کےپاس توہین کمیشن کی کاروائی کااختیارنہیں ہے۔
الیکشن کمیشن نے اس کیس میں جیل ٹرائل کا فیصلہ کیا ہے جو غیر قانونی ہے ، جیل میں خفیہ ٹرائل آئین کے آرٹیکل چار کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کی تاریخ جیل میں فرد جرم کی کاروائی کے لیے مقرر کر رکھی ہے لہذا لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کا جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عدالت اوپن اور فری اینڈ فئیر ٹرائل کا حکم دینے کے ساتھ ساتھ درخواست کے حتمی فیصلے تک خفیہ ٹرائل کے زریعے فرد جرم کی کاروائی بھی روکے۔









