حریم شاہ ایلون مسک کی وڈیو لیک کرنے کو تیار

0
307
حریم شاہ ایلون مسک کی وڈیو لیک کرنے کو تیار

ہاٹ لائن نیوز : مختلف وجوہات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

ایلون مسک کی ملکیت والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے جمعرات کو ٹک ٹاکر حریم شاہ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا، تاہم اس اقدام کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سیاست میں ان کی دلچسپی ان کی حالیہ TikTok پوسٹ سے ظاہر ہوتی ہے جس میں انہوں نے اپنی سیاسی جماعت کا نام رکھنے کے لیے تجاویز مانگی تھیں۔

حریم شاہ کا ایکس اکاؤنٹ بغیر کسی پیشگی وارنٹ کے معطل کر دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاکر کو فالو کرنے والے بخوبی جانتے ہیں کہ وہ ہر روز ایکس اکاﺅنٹ پر آئی فون 15 اور رقم سمیت دیگر تحائف کا اعلان کرتی تھیں۔

اکاؤنٹ معطل ہونے کے بعد طنزیہ تبصروں میں ایہک صارف نے ایلون مسک کو متنبہ کیا کہ اگر اکاؤنٹ جلد بحال نہ کیا گیا تو وہ “اس کی ویڈیو لیک” کر دیں گی۔

Leave a reply