
ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات کے لیے پنجاب کی بیوروکریسی سے ریٹرننگ افسران لینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمیر خان نیازی نے درخواست دائر کی۔درخواست میں صدر پاکستان کو بذریعہ سیکرٹری ،وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کے لیے حکومت سے رابط کیا ہے۔
نگران حکومت تحریک انصاف کے خلاف سیاسی پارٹی کا کردار ادا کر رہی ہے۔نگران حکومت سے غیر جانبدار اور شفاف انتخابات کی امید نہیں کی جا سکتی۔سرکاری بیورو کریسی کے تحت آزاد شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا تصور نہیں کیا جا سکتا ۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا آر اوز اور ڈی آر اوز کے لیے بیورو کریسی کی تعیناتی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے ، عدالت الیکشن کمیشن کو جوڈیشری سے ریٹرنگ افسر لینے کے لیے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرے ۔








