خاور مانیکا نے سابق خاتون اول کیخلاف درخواست دائر کر دی

0
325
خاور مانیکا نے سابق خاتون اول کیخلاف درخواست دائر کر دی

ہاٹ لائن نیوز: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدت کے دوران نکاح پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

اسلام آباد کی عدالت میں دائر درخواست میں خاور مانیکا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی شادی 1989 میں ہوئی، ہم دونوں خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے تھے۔

خاور مانیکا کے مطابق 2014 میں پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران ان کی بھابھی نے انہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملوایا جو کہ پیری مریدی کے بھیس میں ہمارے گھر میں داخل ہوا اور میری غیر موجودگی میں بھی کئی بار ہمارے گھر آیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کچھ عرصے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے ازدواجی زندگی میں مداخلت کی، اس دوران زلفی بخاری بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کئی بار میرے گھر آئے۔

سول جج قدرت اللہ نے خاورمانیکا کا بیان قلمبند کرتے ہوئے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave a reply