وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کی ہدایت

0
20
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی معاونت اور بحالی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم کو مون سون کی صورتحال، متاثرہ علاقوں اور جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور متعلقہ سیکرٹریز کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے بحالی کے کاموں کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین تک خوراک، ضروری اشیاء اور امدادی سامان کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گھروں اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply