
ہاٹ لائن نیوز : سوات کے علاقے کالام پشمال کے مقام پر وین گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 3 سیاح جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو رضاکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سیاح کالام سے واپس آ رہے تھے لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وین میں کتنے افراد سوار تھے۔









