
ڈیفنس کار کی ٹکر سے چھ افراد جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ ؛ ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی ۔
درخواست کے متن کے مطابق ملزم کم عمر ہے تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے ، فری اینڈ فئیر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے ، عدالت انسداد دہشتگردی کی جانب سےدیاگیاجسمانی ریمانڈکالعدم قراردے
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا ۔









