
ہاٹ لائن نیوز : سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں پاکستانی حج اور عمرہ زائرین کے انتظامات سے متعلق معاہدے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں پاکستان کی نگران حکومت کے ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج انتظامات بشمول عازمین کی تعداد کی منظوری دی گئی۔
معاہدے کے مطابق اس سال پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 مقرر کیا گیا ہے جس میں سے 50 فیصد سرکاری سکیم کے تحت اور باقی پرائیویٹ سکیم کے تحت حج ادا کریں گے۔









