سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے والا کون ؟

0
347
سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک کرنے والا کون ؟

ہاٹ لائن نیوز : سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ کو چند گھنٹوں میں دوسرے سائبر حملے میں ہیک کر لیا گیا۔

ویب سائٹ کھولنے پر، ایک غیر ملکی زبان کا پیغام ظاہر ہوتا ہے جب کہ ویب سائٹ مکمل طور پر غیر فعال ہے۔

سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ پر چند گھنٹوں میں یہ دوسرا سائبر حملہ ہے، پہلے حملے کے بعد ویب سائٹ کو بحال کیا گیا تھا تاہم دوسرے حملے میں اسے ہیک کر لیا گیا۔

وزارت ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق ویب سائٹ کو بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلے سائبر حملے کے بعد آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ کو فوری طور پر بحال کر دیا تھا تاہم چند گھنٹوں بعد ہی ایک اور سائبر حملے میں سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی اور اس پر موجود مکمل معلومات بظاہر غائب ہو گئیں۔

حکام کے مطابق وفاقی ادارے کے آئی ٹی ماہرین نے ویب سائٹ کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کی ویب سائٹ ہیک ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں، چند سال قبل بھارتی ہیکرز نے کیبنٹ ڈویژن، وزارت دفاع، اطلاعات و مواصلات اور دیگر اداروں کی ویب سائٹس ہیک کی تھیں۔

Leave a reply