کپتان کی بہنوں کی ضمانت سے متعلق اہم فیصلہ

0
83

ہاٹ لائن نیوز : چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں ،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ، اسد عمر اور زین قریشی عدالت پیش نہ ہوئے ، انہوں نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی ہے ۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے ، تفتیش بھی مکمل نہیں ہوئی مہلت دی جائے ، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی ۔

چیرمین پی ٹی آئی کی نو مئی واقعات میں گرفتار کارکنوں سے بخشی خانے میں ملاقات ہوئی ، بخشی خانے میں چیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو دیکھ کر گرفتار کارکنوں نے پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی ۔

Leave a reply